قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر گانا گایا، سابق کپتان کی گائیکی کی صلاحیتیوں کو بھی سب نے خوب سراہا جارہا ہے۔
سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یونس کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اپنے وقت میں ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے شو میں میزبان نے سابق کپتان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی یہ سوچا کہ جب آپ کپتان بنے تو آپ کے خلاف لوگوں نے حلف اُٹھائے، گروپنگ بنائی، وہ سب بڑے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ کام کیا،ابھی بھی آپ کی اُن لوگوں سے ملاقات ہوتی ہوگی؟
سوال کے جواب میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جی بالکل ملتے ہیں، اُس وقت وہ ان کے حساب سے صحیح ہوگا، میں اپنی جگہ پر صحیح ہوں گا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے گھٹی میں پلایا گیا ہے کہ پاکستان سے پہلے، اپنے رنز نہیں بلکہ ٹیم کے رنز، وہ رنز جو ٹیم کے کام آئیں اور میں آج بھی اسی طرح کھیلتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں جو اچھا کھلاڑی ہے، اسے موقع دینا چاہئے۔
سینئر کھلاڑیوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے کہ وہ اگر اپنی جگہ پر سیٹ ہیں تو وہ جونیئر کھلاڑیوں کو آگے نہیں آنے دیں، میں اپنی ٹیم کی اگر بات کروں تو میرے وقت میں احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد عامر جیسے کھلاڑی سامنے آئے، جو ینگ تھے۔اس کے بعد نہیں بن پائے کیوں؟
بابراعظم کو محمد عامر نے پلان بنا کر آؤٹ کیا، یونس خان
انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو گھر کا بڑا ہے، اسے ہر حال میں اپنی کردار ادا کرنا چاہئے، میں نے ہر جگہ قربانی دی، مگراُس وقت صرف میں بڑا نہیں تھا، شاہد آفریدی تھے، محمد یوسف بڑے تھے، شعیب ملک بڑے تھے، مصباح الحق بڑے تھے، عمر گل بڑے تھے۔



