spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس بھیج دیا

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ضمنی انتخاب کے دوران الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی شکایت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مرتضیٰ ملک نے کارروائی کرتے ہوئے نوٹس میں کہا کہ حلقہ پی پی 116 میں 23نومبر کو ضمنی الیکشن ہو رہا ہے جس میں وزیرمملکت طلال چوہدری نے پی پی 116کے دورے میں میڈیا ٹاک کی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے مطابق طلال چوہدری خلاف ورزی پر 2 روز میں وضاحت پیش کریں جس کی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد کو بھیجی جائےگی۔

پی ٹی آئی اے ایم پی اے اسماعیل سیلا کی نااہلی پر پی پی 116 کی نشست خالی ہوئی تھی۔

spot_imgspot_img