spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نائمہ خان نے بیٹی کی موت کا دردناک واقعہ بیان کردیا

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نائمہ خان نے بیٹی کی موت کا دردناک واقعہ بیان کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں حال ہی میں اداکارہ نائمہ خان نے شرکت کی اس دوران بتایا کہ بیٹی سرجری کے دوران انتقال کرگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کی عمر ساڑھے پانچ سال تھی اور وہ پہلی جماعت کی طالبہ تھی جب اس میں آنتوں میں اُبھار کی تشخیص ہوئی، ڈاکٹر نے فوری سرجری کا مشورہ دیا لیکن تقدیر کو کچھ اور منظور تھا اور سرجری کے دوران ہی بیٹی کا انتقال ہوگیا۔

اداکارہ کے مطابق ڈاکٹروں نے فوری سرجری کا مشورہ دیا اور انہوں نے بیٹی کے درد میں کمی لانے کے لیے سرجری کروانے کا فیصلہ کیا، لیکن تقدیر کو کچھ اور منظور تھا اور سرجری کے دوران ہی ان کی بیٹی کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے نے بیٹی کی موت کا ذمہ دار بھی انہیں ہی ٹھہرایا اور وہ خود بھی سوچتی ہیں کہ اگر بیٹی کا آپریشن نہ ہوتا تو شاید وہ آج زندہ ہوتی۔

یہ پڑھیں: نائمہ خان کا اشفاق احمد سے کیا رشتہ ہے؟

نائمہ خان نے بتایا کہ بعد ازاں ان کی دوسری بیٹی پیدا ہوئی تو انہیں محسوس ہوا، جیسے ان کی کھوئی ہوئی بچی ان کے پاس واپس آگئی ہو، دوسری بیٹی کی پیدائش کے وقت جب وہ بے ہوش تھیں، تو انہوں نے خواب میں اپنی پہلی بیٹی کو دیکھا، جو ان سے کہہ رہی تھی کہ وہ واپس آگئی ہے۔

بعد ازاں انہیں دوبارہ خواب آیا کہ وہ بیٹی کی قبر کے پاس بیٹھی ہیں اور گود میں دوسری بیٹی تھی جب کہ پہلی بیٹی قریب کھڑی کہہ رہی تھی کہ وہ واپس آگئی ہے، جس کے بعد انہیں صبر آیا۔

نائمہ خان نے بتایا کہ انہیں ایسے دو خواب آئے اور انہیں محسوس ہونے لگا کہ ان کی بچی ان کے پاس لوٹ آئی ہے۔

واضح رہے کہ آنتوں کے اندر کبھی کبھی چھوٹا سا نرم گلٹی جیسا ابھار بن جاتا ہے، یہ کینسر نہیں ہوتا لیکن اگر بڑھ جائے یا خراب ہو جائے تو مسئلہ پیدا کر سکتا ہے۔

spot_imgspot_img