spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جسٹس امین الدین خان 3 سال کےلئے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین خان کو 3 سال کےلئے وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا، تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی، وزارت قانون کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے، صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

مزید پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 کے مندرجات سامنے آگئے

وفاقی حکومت کے ذرائع نے اس سے قبل ہی امکان ظاہر کردیا تھا کہ آئینی عدالت کے سربراہ سے آج رات کو بھی ایوان صدر میں حلف لیا جاسکتا ہے۔

ایوان صدر میں چیف جسٹس آئینی عدالت کے حلف کی تیاریاں جاری تھیں، صدر آصف علی زرداری نے آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیا۔

ذرائع وفاقی حکومت کا کہنا تتھا کہ چیف جسٹس آئینی عدالت کے حلف لینے کے حوالے سے وزیراعظم، اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا سمیت اہم شخصیات کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے ججز منصورعلی شاہ اور اطہر من اللہ نےاستعفیٰ دے دیا

spot_imgspot_img