spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

میرا نے دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر کو سچ سمجھ کر تعزیت کرلی

پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبر کو سچ سمجھ کر تعزیت بھی کرلی۔

بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے، نیوز 18، ہندوستان ٹائمز سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آج صبح دھرمیندر کی موت کی خبریں نشر ہوئیں جس کے بعد ان کی بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالنی نے تردید کی۔

تاہم پاکستانی اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار کی موت کی خبر کو سچ سمجھ کر تعزیت کی پوسٹ بھی شیئر کردی۔

اداکارہ نے دھرمیندر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دھرمیندر کے انتقال پر افسوس ہے، وہ بالی ووڈ کے مشہور ’ہی مین‘ جنہوں نے بہترین اداکاری سے 6 دہائیوں تک ناظرین کو محظوظ کیا۔

میرا نے لکھا کہ’ فلم شعلے، چپکے چپکے اور پھول اور پتھر میں اداکار کے یادگار کردار ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے’۔

تاہم جیسے ہی میرا نے پوسٹ اپ لوڈ کی فوراً ہی صارفین کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ دھرمیندر ابھی زندہ ہیں۔اداکار یاسر حسین نے بھی میرا کی پوسٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ ارے میرا جی وہ زندہ ہیں’۔ لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی ان کی پوسٹ انسٹاگرام پر موجود ہے اور اسے ڈیلیٹ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

انتقال کی جھوٹی خبروں کے بعد اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی ان کی عیادت کے لیے ممبئی کے اسپتال پہنچے تھے۔

spot_imgspot_img