spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

لاہور : مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کو طبعیت خرابی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، وہ آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبی حالت بگڑ جانے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت میں اچانک خرابی آئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کی ناساز طبیعت کے باعث وہ آج ہونے والے اہم سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جس میں ستائیسویں آئینی ترمیمی بل پر ووٹنگ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کیا تھا، جو آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوگا، جس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیمی بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں میں بعض مجوزہ ترامیم پر تاحال حتمی اتفاق نہیں ہو سکا، ان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی تجویز شامل ہیں۔

حکومت نے اے این پی کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ بلوچستان سے متعلق تجویز پر مزید مشاورت جاری ہے۔

یاد رہے کہ عرفان صدیقی مارچ 2021 سے مارچ 2027 تک پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

spot_imgspot_img