spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

ترکیہ نے غزہ نسل کشی کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور 36 دیگر مشتبہ افراد کے غزہ کے فلسطینی علاقے میں “نسل کشی” میں ان کے کردار پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے جمعہ کو کہا کہ اس نے غزہ میں “نسل کشی” کے الزام میں بنیامین نیتن یاہو، اسرائیل کاٹز، ایال ضمیر اور ڈیوڈ سار سلاما سمیت 37 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

’نیتن یاہو آیا تو طیارہ واپس لے جاؤں گا‘ ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی شرکت رکوا دی

گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو انکلیو پر اپنی جنگ کے لیے عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

spot_imgspot_img