spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

موٹرسائیکل ایمبولینس : نوید مرزا نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی

گوجر خان کے نوید مرزا انسانی خدمت کی مثال بن گئے، جہاں ایمبولینس نہیں پہنچ پاتی، موٹر سائیکل ایمبولینس پہنچ جاتی ہے۔

جی ہاں!! راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان سے تعلق رکھنے والے نوید مرزا ہے اپ]مہی موٹر سائیکل کو ایمبولینس کی طرح بنا رکھا ہے، جس سے وہ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پرگرام باخبر سویرا میں موٹر سائیکل ایمبولینس ورکر نوید مرزا نے خصوصی گفتگو کی اور اپنی اس کاوش کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ کام سال 8اکتوبر 2005 میں اس وقت شروع کیا جب کشمیر میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔ تو میرے پاس پہلے ایک کیری ڈبہ تھا جو وہاں کام نہپں آسکتا تھا تو میں نے اپنی موٹر سائیکل پر جانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی اجازت سے دور دراز علاقوں میں ایمرجنسی کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

ان کی موٹر سائیکل پر آکسیجن سلنڈر سمیت انتدائی طبی امداد کا تقریباً تمام سامان موجود ہوتا ہے۔ زخمیوں کیلیے ادویات کے علاوہ دیگر عام استعمال کی گولیاں، نیبولائزنگ مشین بھی ہے جس کو چلانے کیلیے ایک ہزار واٹ کا کنورٹر یو پی ایس بھی لگایا ہوا ہے۔

نوید مرزا

اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریضوں کیلییے بھی ادویات اور مشینیں ہوتی ہیں جو بوقت ضرورت بہت کام آتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام اشیاء کی فراہمی اور اخراجات کیلیے میرے بڑے بھائی جو بیروم ملک ہوتے ہیں ان کے علاوہ ہم دوستوں کی ایک ٹیم ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت اس کام کو 20 سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

spot_imgspot_img