spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’’پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی‘‘

اسلام آباد : مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، اس کے علاوہ نجکاری کے دیگر معاملات پر بھی کام جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ بات مشیر برائے نجکاری محمد علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ان کے ہمراہ وزیر توانائی اویس لغاری بھی موجود تھے۔

مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں نجکاری میں مزید تیزی آئے گی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں اثاثے اور پنشن سمیت دیگر کئی ایشوز پرکام ہو رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت اب بجلی کی خریداری سے نکل رہی ہے، ایک سال میں گردشی قرضہ 700 ارب روپے کم کیا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا نقصان 193ارب روپے کم کیا۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز پر حتمی مراحل تک پہنچنے کا امکان

پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز پر حتمی مراحل تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری میں عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، ایئر بلیو اور لکی گروپ امیدوار ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری میں چار کمپنیوں کی دلچسپی ہے اور حکومت سے شرائط میں نرمی کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا، طیاروں سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا۔

spot_imgspot_img