spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

موبائل فون : سول اسپتال حیدرآباد میں علاج کرانے کیلیے انوکھی شرط

حیدرآباد : سول اسپتال انتظامیہ نے آنے والے مریضوں کے علاج کیلئے اپنے اصول اور انوکھے ضوابط مرتب کرلیے،  موبائل فون ساتھ لانے والے مریضوں کا مبینہ طور پر علاج نہیں کیا جائے گا۔

اے ایم ایس نرسنگ و فوکل پرسن ڈینگی وائرس ڈاکٹر پونم جتوئی کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جس میں ڈاکٹر پونم جتوئی کا کہنا ہے کہ جو مریض اسپتال میں موبائل فون یا موبائل کیمرا آن کرکے آئے گا اس کا علاج نہیں کیا جائے گا۔

مذکورہ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اس حوالے سے میں نے ایم ایس اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے بات کی ہے، انہوں نے ہی ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نے کہا کہ سول اسپتال ایک میں مسئلہ ہوگیا تھا جسے اچھے انداز سے ہینڈل کرلیا گیا ہے۔

زین العابدین نے کہا کہ سول اسپتال میں ہر شخص کا علاج  ہوگا مگر کسی کو ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائیگی، ان کا کہنا تھا کہ اے ایم ایس نرسنگ و فوکل پرسن ڈینگی وائرس ڈاکٹر پونم جتوئی  نے اپنی گفتگو میں جن الفاظ کا چناؤ کیا ہے اس سے ہمارا تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں : سول اسپتال حیدرآباد مقروض اور مسائل کی آماجگاہ بن گیا

سندھ کا دوسرا بڑا سول اسپتال حیدرآباد مریضوں کے لیے شفاء خانے کے بجائے مسائل کی آماجگاہ بن گیا، جہاں نہ مریضوں کو ادویات میسر ہیں اور نہ ہی طبی آلات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کا سول اسپتال شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا، اسپتال میں مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی، دواؤں، طبی الات کی فراہمی متاثر ہے۔

قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ سندھ جس کی زمین میں معدنی ذخائر کے مجموعے کا تخمینہ کھربوں روپے سے بھی زائد ہے، بندرگاہوں، صنعتوں، اور دیگر کاروباری مراکز سے ملک کو کروڑوں روپے کی محصولات موصول ہوتی ہیں۔

 

spot_imgspot_img