spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

گلستان جوہر : جھونپڑیوں میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

کراچی : گلستان جوہر میں قائم جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک12 منور چورنگی کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔

آگ لگنے سے کئی جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم اب تک کسی کے زخمی یا کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

کراچی : گلشن اقبال کی جھونپڑیوں میں ایک بار پھر اچانک آتشزدگی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر میں قائم جھونپڑیوں میں اچانک ہونے والی آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا تھا، اس سے قبل بھی یہاں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ہماری ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

spot_imgspot_img