spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

شبمن گل کے آسٹریلیا میں ناکام ہونے پر اے بی ڈیویلیئرز نے حیران کن دعویٰ کردیا

جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹر اے بی ڈیویلیئرز نے بھارتی جارح مزاج بیٹر شبمن گل کے آسٹریلیا میں ناکام ہونے پر حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام ہونے والے بھارتی ٹی ٹوئنٹی نائب کپتان شبمن گل کے مسلسل ناکام ہونے پر ڈیویلیئرز نے ان کی بیٹنگ کا دفاع کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رائٹ ہینڈ بیٹر اس وقت اپنے کیریئر کے کمزور دور سے گزر رہے ہیں۔

اے بی ڈیویلیئرز نے آسٹریلیا کی باؤنسی وکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں اچھی وکٹیں ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ اس قسم کے باؤنس کا پوری طرح سے عادی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے بی ڈیویلیرز، بابر اعظم کے مستعفی ہونے پر خوش کیوں ہیں؟

تھری سکسٹی کی عرفیت سے مشہور سابق جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہے، وہ بھی ایک انسان ہے ہم سب کو یہ امید ہوتی ہے کہ شبمن ہر دن رنزز اسکور کرے۔

ڈیویلیئرز نے مزید کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ شبمن گل اس طرح کے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہو اور وہ اس سے جلد نکل جائیں کیوں کہ وہ ایک کلاس پلیئر اور کلاس لیڈر ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ان کے ساتھ تکنیکی سے زیادہ ذہنی مسئلہ ہے اور اگر یہ تکنیکی مسئلہ ہے تو وہ نیٹ پر جاکر اسے درست کرسکتے ہیں۔

ہاں یہ درست ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انھوں نے حالیہ ماضی میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن ابھی ان کی بہت کرکٹ باقی ہے۔

اے بی ڈیویلیئرز کی آل ٹائم ورلڈ الیون میں پاکستانی فاسٹ بولر شامل

spot_imgspot_img