spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

دل کی حفاظت کا بڑا راز ! نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تازہ طبی تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والا وٹامن ڈی نہ صرف ہڈیوں بلکہ دل کی صحت کے لیے بھی بےحد ضروری ہے۔

تحقیق کے مطابق جن افراد کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے، ان میں دل کی شریانوں کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ دوگنا سے زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اگرچہ وٹامن ڈی کی شدید کمی کم ہی افراد میں پائی جاتی ہے، مگر اس کی معمولی کمی بھی دل کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر وہ لوگ جو زیادہ تر وقت گھر یا بند جگہوں پر گزارتے ہیں اور سورج کی روشنی میں کم نکلتے ہیں، انہیں وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ وٹامن ڈی کی بہت زیادہ کمی کا مسئلہ بہت کم افراد کو ہوتا ہے مگر معتدل کمی کی روک تھام کرکے دل کو منفی اثرات سے بچانا بہت ضروری ہے، بالخصوص ایسے افراد جو چار دیواری سے باہر سورج کی روشنی میں زیادہ گھومتے نہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کی بیماریوں کے عالمی بوجھ کو کم کرنے کے لیے وٹامن ڈی کے مناسب لیول کو برقرار رکھنا نہایت اہم ہے۔

ماہرین کے مطابق، مچھلی، انڈے اور فورٹیفائیڈ غذائیں وٹامن ڈی کے کچھ ذرائع ضرور ہیں، مگر غذا کے ذریعے اس وٹامن کی کمی کو مکمل طور پر پورا کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ سورج کی روشنی سے وٹامن ڈی حاصل کرنا سب سے آسان، قدرتی اور مفت ذریعہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص روزانہ سورج کی روشنی میں وقت نہیں گزار سکتا تو اسے وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے تاکہ دل اور ہڈیوں دونوں کی صحت برقرار رہے۔

مایونیز : کیا یہ صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے ؟

spot_imgspot_img