spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پہلے افریقی نوبل انعام یافتہ البرٹ لتھولی کو 58 سال بعد انصاف مل گیا

انسانیت کیلیے قابلِ ذکر اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پہلے افریقی نوبل انعام یافتہ البرٹ لتھولی کو بالآخر 58 سال بعد انصاف مل گیا۔

جنوبی افریقہ کی عدالت نے نوبل انعام یافتہ البرٹ لتھولی کے کیس کا فیصلہ 58 سال بعد سنا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کو نسل پرست پولیس نے قتل کیا تھا۔

عدالت نے1967کے انکوائری کے نتائج کالعدم قرار دے دیے، البرٹ لتھولی کی موت سر پر ضرب اور تشدد سے ہوئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لتھولی کو ٹرین سے ٹکر نہیں لگی بلکہ انہیں تشدد کرکے مارا گیا تھا، عدالت نے ڈاکٹرز کو بھی قتل میں ملوث قرار دے دیا۔

البرٹ لتھولی کو بچانے کےبجائے انہیں مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا تھا، اسپتال میں علاج میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، زخمی لتھولی کو بےیارو مددگارچھوڑا گیا۔

لتھولی کی موت نسل پرست حکومت کیخلاف سرگرمیوں کا نتیجہ تھی، عدالت نے ریلوے پولیس اور ٹرین عملے کو بھی قتل کی سازش میں ملوث قرار دیا۔

جنوبی افریقی عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ مقامی پولیس، ریلوے حکام اور اسپتال کے ڈاکٹرز نے مل کر قتل کی سازش کی۔

اپوزیشن لیڈر کو نوبل انعام ملنے پر وینزویلا کا غیرمعمولی اقدام

spot_imgspot_img