spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : گودام میں خوفناک آتشزدگی، شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے

کراچی : ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب کھلے میدان میں قائم پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں ،2باؤزر پہنچ گئے اوو آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔

مذکورہ گودام 2 ایکڑ پر پھیلا ہواہے جس میں زیادہ تر پلاسٹک اور دیگر مٹیریل سے تیار شدہ سامان موجود تھا، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دینے لگے اور فضا میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔

پانی کی قلت کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خوش قسمتی سے آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

گودام ملازمین کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے باعث آگ جلدی پھیلی، آگ 2 بجے لگی تھی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں، فائر بریگیڈ بروقت پہنچتی تو آگ اتنی نہ پھیلتی۔

spot_imgspot_img