spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کرن جوہر نے ’اے دل ہے مشکل‘ کی سالگرہ کی تصاویر سے فواد خان کو نکال دیا

بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر ’اے دل ہے مشکل‘ کی 9ویں سالگرہ کی تقریب میں فواد خان کا ذکر نہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلمساز کرن جوہر نے فلم کے سیٹ سے چند ان دیکھی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ خود، رنبیر کپور اور انوشکا شرما شامل تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایک دہائی سے کم ایک سال کم ہے اور یہ ایمانداری سے کل کی طرح محسوس ہوتا ہے جب میں شاید اب تک کی سب سے ذاتی فلم کے سیٹ پر تھا۔‘

کرن جوہر نے کہا کہ میں جو کچھ کرتا ہوں وہ کرکے بہت پرجوش تھا، ایسے لوگوں کے ساتھ جو فنکاروں کے طور پر صرف غیرمعمولی تھے، کاسٹ سے لے کر کریو تک میرا دل اسے کبھی نہیں بھولے گا، اے دل ہے مشکل کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

فلمساز کی پوسٹ میں فلم کے سبھی اداکار شامل تھے لیکن پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم میں مختصر کیمیو کیا لیکن وہ غائب تھے۔

یہ پڑھیں: ’اے دل ہے مشکل‘ فواد خان سے قبل مجھے آفر ہوئی‘

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کرن جوہر سے سوال کیا کہ فواد خان کہاں ہیں؟ دوسرے صارف نے کہا کہ ’بھارت کی حالت کتنی افسوسناک ہے کہ آپ فواد خان کا نام تک نہیں لے سکتے۔‘

واضح رہے کہ اے دل ہے مشکل کی ریلیز سے ایک ماہ قبل ستمبر 2016 میں اڑی حملہ ہوا تھا، اس واقعے کے بعد بھارتی سیاسی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی تھی کیونکہ اس میں پاکستانی اداکار فواد خان شامل تھے۔

spot_imgspot_img