spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے اوائل میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جو دو مرحلوں میں کھیلی جائے گی۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے مرحلے میں تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل کھیلی جائے گی۔

ورلڈ کپ کے بعد 13 سے 19 مارچ تک تین میچوں کی ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔

امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی وینیوز اور تفصیلی شیڈول کا اعلان کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کا اچھا دورہ ہوگا، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا اہم حصہ ہے۔

یہ پڑھیں: چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ریڈ اور وائٹ بال دونوں سیریز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

گرین برگ نے کہا تھا کہ 2022 میں ہم نے ایک طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا جو بہت کامیاب رہا اور ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے آخری بار وائٹ بال سیریز کے لیے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے 2002 کے بعد آسٹریلیا  کو ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

spot_imgspot_img