spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

عمرے کی مکمل ادائیگی کے لیے کتنا وقت لگتا ہے؟

مکہ مکرمہ : ادارہ امور حرمین نے عمرے کی ادائیگی کے لیے درکار اوسط وقت کا جدول جاری کیا ہے جس میں طواف، سعی اور مروہ سے واپسی تک کا مجموعی وقت بیان کیا گیا ہے۔

جاری جدول کے مطابق عمرہ ادائیگی کا اوسط وقت 116 منٹ رہ گیا، انتظامی اقدامات سے عمرہ زائرین کیلئے سہولت میں اضافہ ہوا۔

رواں ماہ کیے گئے سروے میں 92 فیصد زائرین نے صحنِ مطاف سے طواف کیا، صحنِ مطاف سے طواف کا دورانیہ دیگر مقامات کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

ادارہ امورِ حرمین کے مطابق صحنِ مطاف کو عمرہ زائرین کیلئے مخصوص کرنے سے رش میں نمایاں کمی آئی، طواف، سعی اور مروہ سے واپسی تک مجموعی وقت تقریباً 116 منٹ بنتا ہے۔

جاری جدول کے مطابق صحنِ مطاف سے طواف میں اوسطاً 42 منٹ لگتے ہیں، سعی کے 7چکروں کے لیے 46 منٹ درکار ہوتے ہیں۔

مسجدالحرام میں داخل ہونے اور صحنِ مطاف تک پہنچنے میں 15 منٹ لگتے ہیں، مطاف سے سعی کے مقام صفا تک جانے کا اوسط وقت 13 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ امورِ حرمین شریفین کے جدول کے مطابق صحنِ مطاف صرف عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے، صرف طواف کرنے والے افراد کے لیے بالائی منزلیں مختص کی گئی ہیں۔

spot_imgspot_img