spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کل کن علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی، اعلامیہ جاری

کوئٹہ : سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کل بروز بدھ بلوچستان کے مختلف شہروں میں مرمتی کام کے پیش نظر گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے کہ ضروری مرمت کے کام کے باعث 22 اکتوبر 2025 بروز بدھ کو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن کو بلوچستان میں کچھ اہم تنصیبات میں مرمت کا کام کرنا ہے، بلوچستان میں مرمتی کام کا آغاز موسمِ سرما سے پہلے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ 22 اکتوبر کو مستونگ اور قلات میں گیس کی فراہمی بند رہے گی، گیس کی بندش صبح 11 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق مستونگ سٹی، پرنگ آباد، کلی محمد شاہی، کیڈٹ کالج مستونگ، قدکوچہ، منگا چار، قلات اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران گیس بندش کے پیشِ نظر متبادل انتظامات کرلیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

کمپنی انتظامیہ نے گیس بندش سے ہونے والی تکلیف پر صارفین سے معذرت کا اظہار کیا ہے اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں : سوئی گیس کی پریشر مشین پھٹنے سے عمارت تباہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں گیس پریشر مشین پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے دو گھر اور چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔ ملبے سے ایک دکاندار کی لاش برآمد کی گئی جبکہ زخمیوں میں گھر کے افراد اور راہگیر بھی شامل ہیں۔

spot_imgspot_img