spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی جانب سے پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم

سعودی عرب، قطر اور ترکیہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے جو امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کا یہ اقدام پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گا۔

اس کے علاوہ قطری وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔

دوسری جانب ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خطے میں استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی فوری بند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔

قطر مذاکرات : پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے

spot_imgspot_img