spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بلیک ہیڈز : صرف دو چیزوں سے چہرہ چمک اٹھے! خوبصورتی کا راز فاش

چہرے پر چھوٹے چھوٹے سیاہ دھبے یا نقطے، جنہیں عام طور پر بلیک ہیڈز کہا جاتا ہے، خواتین کو کسی نہ کسی وقت پریشان کرتے ہیں۔

یہ دراصل جلد پر جمع ہونے والے تیل، گرد، مردہ خلیات اور بیکٹیریا کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، جو بالوں کے باریک سوراخوں میں بھر کر سیاہ رنگت اختیار کر لیتے ہیں۔

اکثر یہ بلیک ہیڈز ناک، ٹھوڑی اور ماتھے کے حصے پر زیادہ نمایاں نظر آتے ہیں، اور چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔

خاص طور پر خواتین اس مسئلے سے زیادہ فکر مند رہتی ہیں اور اس سے نجات کے لیے مہنگی کریمیں، اسٹرپس اور فیشل پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں، لیکن اکثر خاطر خواہ نتائج نہیں ملتے۔

اب پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے ایک انتہائی آسان اور مؤثر گھریلو اسکرب تیار کیا جا سکتا ہے، جس کے اجزا ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں، یعنی چاول کا آٹا اور لیموں کا رس۔

چاول اور لیموں کے فائدے:

چاول کا آٹا جلد کو نرم اور چمک دار بناتا ہے، مردہ خلیات کو ہٹاتا ہے اور کھلے مساموں کو بند کرنے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں کا رس قدرتی بلیچ کا کام کرتا ہے، جلد کے داغ دھبے کم کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔

اسکرب بنانے کا طریقہ:

آدھا چائے کا چمچ چاول کا آٹا لیں، اس میں چند قطرے تازہ لیموں کا رس شامل کریں، دونوں اجزا کو اچھی طرح مکس کرکے ایک نرم پیسٹ تیار کریں۔

استعمال کا طریقہ:

اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے دائروں کی صورت میں مساج کریں پھر ،5سے 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

چند بار استعمال کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ چہرے کی جلد صاف، نکھری ہوئی اور چمکدار ہوگئی ہے جبکہ بلیک ہیڈز نمایاں طور پر کم ہوچکے ہیں۔

spot_imgspot_img