spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سوئیڈن کے سینما گھروں کا یہودی فلموں کی نمائش سے انکار

مالمو : سوئیڈن کے سینما گھروں نے سیکیورٹی خدشات” کا بہانہ بنا کر یہودی فلمیں دکھانے سے انکار کردیا، یہودی فلم فیسٹیول 29 نومبر سے 2 دسمبر تک ہونا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کے شہر مالمو میں ہونے والا یہودی بین الاقوامی فلم فیسٹیول اس وقت منسوخ کرنا پڑا جب شہر کے تمام سینما گھروں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث فلموں کی نمائش سے انکار کر دیا۔

فیسٹیول اولا ٹیڈن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تجارتی اور آرٹ ہاؤس سینما گھروں کی طرف سے خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کچھ سینما گھر سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دے رہے ہیں۔

فیسٹیول اولا ٹیڈن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ان کو یہودی فلمیں دکھانے میں کیا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ یہودی فلم فیسٹیول 29 نومبر سے 2 دسمبر تک ہونا تھا جو سوئیڈن میں یہودی زندگی کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر رکھا گیا تھا، جس کے لیے مالمو سٹی کونسل نے 1لاکھ 60ہزار کرونر اور علاقائی ثقافتی انتظامیہ نے ہزار کرونر کی فنڈنگ دی تھی۔

یاد رہے کہ سویڈن حکومت نے مئی 2025 میں ایک 10 سالہ قومی منصوبہ منظور کیا تھا جس کا مقصد یہود مخالف تعصب کے خاتمے اور یہودی ثقافت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

spot_imgspot_img