spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : ہیوی ٹریفک کے حادثات میں دو افراد جاں بحق، ٹرالر نذر آتش

کراچی : شہر قائد کے علاقے ملیر ماڈل کالونی اور لیاقت آباد میں ہیوی ٹریفک حادثات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زندگی کی بازی ہار گیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگائی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور قانونی ضابطے کی کاروائی کے لیے عباسی شہید اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرے واقعے میں ماڈل کالونی کے قریب بھی ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے ٹرک پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے ٹرک کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک تحویل میں لے لیا ہے۔

کراچی : نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے دو نوجوانوں کو زندگی سے محروم کردیا تھا، جاں بحق ہونے والے نور محمد اور زاہد آپس میں کزنز اور بچپن کے دوست تھے۔

حادثے میں ہلاک دونوں نوجوان لیاری کے رہائشی تھے، دونوں کی نماز جنازہ مولوی عثمان پارک لیاری میں ادا کی گئی۔

کراچی : ڈیفنس لائبریری کے قریب تیز رفتار ٹرالر رہائشی بنگلے سے ٹکرا گیا

spot_imgspot_img