spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے، فضل الرحمان

ڈی آئی خان (16 اکتوبر 2025): جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہو چکی فیصلے میدان میں ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہو چکی ہے اور اب فیصلے میدان میں ہوں گے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام کی علمبردار اور عوام کی نمائندہ جمہوریت کے قائل ہیں۔ ہماری پارلیمنٹ ہمارے عوام ہیں۔ اسلام آباد ہماری آمد کا انتظار کر رہا ہے اور وہاں جلد ڈیرہ والوں کی حکومت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتی محمود نے 20 سال کی جدوجہد میں اسلام کا پرچم بلند کیا۔ ہم نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اصول اور اخلاق کی سیاست کرنی ہے۔

فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ہم جمہوریت، اخلاق اور شائستگی کی سیاست کرتے ہیں۔ ہم اختلاف کریں گے، لیکن ہماری سیاست گالی کی سیاست نہیں۔

جے یو آئی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

spot_imgspot_img