spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ہنسی : ایسی دوا جو دل، دماغ اور زندگی کو جوان رکھتی ہے

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہنسی صرف خوشی کا اظہار ہے، تو ایسا نہیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دراصل ایک قدرتی علاج ہے جو جسم، دماغ، اور جذبات تینوں کو تندرست رکھتی ہے۔

یہ نہ صرف تناؤ اور اداسی کو کم کرتی ہے بلکہ جسمانی مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ اس لیے اگر ہنسی کو دل اور دماغ کا بہترین ٹانک کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

ماہرینِ نفسیات کے مطابق ہنسنے سے دماغ میں ڈوپامائن اور اینڈورفن جیسے “خوشی کے ہارمونز” خارج ہوتے ہیں، جو فوری طور پر موڈ بہتر بناتے ہیں اور ذہنی تناؤ گھٹا دیتے ہیں۔

میو کلینک کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہنسی آکسیجن والی ہوا کے بہاؤ کو بڑھاتی ہے، دل اور پھیپھڑوں کو متحرک کرتی ہے اور عضلات کو آرام پہنچاتی ہے۔

جب آپ کھل کر ہنستے ہیں تو دل کی دھڑکن متوازن ہوتی ہے، سانس گہری ہوتی ہے، اور جسم میں توانائی کی ایک تازہ لہر دوڑ جاتی ہے۔

خوبصورتی اور اعتماد کا راز

ہنسی صرف اندرونی سکون نہیں دیتی، بلکہ چہرے کو بھی نکھارتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی سی مسکراہٹ چہرے کے 43 مسلز کو متحرک کر دیتی ہے، جس سے دورانِ خون بہتر ہوتا ہے اور جلد قدرتی طور پر چمکنے لگتی ہے۔ یہی نہیں، ہنسی خون کے سفید خلیات کی پیداوار بڑھا کر قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

دل کے لیے مفید، تناؤ کے لیے مؤثر

سینٹ آگسٹین یونیورسٹی فار ہیلتھ سائنسز کی تحقیق کے مطابق ہنسنے سے اینڈورفن خارج ہوتے ہیں، جو اسٹریس ہارمونز کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔ اس عمل سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، دل پر دباؤ گھٹتا ہے، اور ہارٹ اٹیک اور فالج کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

ہنسی کی درجنوں اقسام ہیں

ماہرین کے مطابق ہنسی کی تقریباً 40 اقسام ہیں، جن میں ہلکی مسکراہٹ سے لے کر زور دار قہقہہ تک شامل ہیں۔

کسی بھی قسم کی ہنسی جسم کے اعصاب اور پٹھوں میں ارتعاش پیدا کرتی ہے، جو دماغ کو تازگی اور جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

ہنسی کے مزید حیران کن فوائد

قوتِ مدافعت بڑھا کر نزلہ، زکام اور فلو جیسی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ تنہائی یا بیماری کے باعث پیدا ہونے والے ڈپریشن میں کمی لاتی ہے۔

یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو تیز کرتی ہے۔ مشکل وقت میں حوصلہ، امید اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہے اور چہرے کے مسلز کو حرکت دے کر قدرتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

زندگی کا بیک گراؤنڈ میوزک

اگر زندگی ایک ڈرامہ ہے تو ہنسی اس کا بیک گراؤنڈ میوزک ہے۔ یہ موقع، مقام یا عمر نہیں دیکھتی بلکہ ہر چہرے کو ایک جیسی چمک عطا کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ہنسنے کی عادت دل کو مضبوط، دماغ کو پُرسکون، اور زندگی کو خوشگوار بنا دیتی ہے۔ اسی لیے تو کہا جاتا ہے کہ ایک اچھی ہنسی دل کے لیے ویسی ہی ہے جیسے جسم کے لیے ورزش۔

spot_imgspot_img