کرم : طالبان رجیم کی فائرنگ پر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے افغان پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کارندوں نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرایا ہے۔
پہلے اشتعال انگیزی کرتے ہیں پھر پاک فوج کا منہ توڑ جواب ملنے کے بعد پوسٹ پر سفید جھنڈا لہراتے ہوئے فرار بھی ہوجاتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرانے کے بعد طالبان رجیم کے کارندے پوسٹ خالی چھوڑ کر بھاگ گئے۔
کل جو گولیاں برسارہے تھے آج وہ سفید جھنڈے کے سائے میں پناہ مانگ رہے ہیں، پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور ان کے پشت پناہوں کو پیغام دیا ہے کہ پاک سر زمین کے فرزند ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں : افغان طالبان کی چوتھی، پانچویں ٹینک پوزیشن اور پوسٹیں تباہ
واضح رہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی کی ہے، چوتھی۔ پانچویں ٹینک پوزیشن اور پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کردی گئی، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کارندے گھبراہٹ میں پوسٹیں اور متعدد لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پاک فوج کی کرم سیکٹر میں ایک اور کارروائی میں انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کی خوست میں کی جانے والی ایک اور کارروائی میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسر پوسٹ پر بھی گولہ باری کرکے ایک ٹینک کو عملے سمیت تباہ کردیا گیا۔



