spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نوبل انعام برائے معاشیات 3 ماہرین اقتصادیات کے نام

نوبل انعام برائے معاشیات 3 ماہرین اقتصادیات کے نام رہا، ٹیکنالوجی و پائیدار معاشی ترقی پر تحقیق کرنے والے سائنسدان انعام کے مستحق ٹھہرے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈش اکیڈمی سائنسز نے اکنامکس نوبل انعام ٹیکنالوجی و پائیدار معاشی ترقی پر ہونے والی تحقیق کو دیا گیا، امریکی اسرائیلی جوئیل موکیئر، فرانسیسی فلیپ آگھیوں اور کینیڈین پیٹرہووٹ کو نوبل انعام کےلیے فاتح قرار دیا گیا۔

تحقیق کے مطابق دو صدیوں میں ٹیکنالوجی کی بدولت اربوں افراد غربت سے نکلے، تحقیق نے واضح کیا کہ دیرپا ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کو سمجھنا ضروری ہے، محض دیکھنا کافی نہیں۔

نوبل کمیٹی نے کہا کہ ماضی میں طویل عرصے تک ترقی کی رفتار جمود کا شکار تھی، ٹیکنالوجی نے اسے توڑا۔

موکیئر نے صنعتی انقلاب کے تاریخی ریکارڈز سے تجزیہ کیا کہ ترقی کا تسلسل کیسے ممکن ہوا، صنعتی انقلاب سے قبل ایجادات پرعلم محدود تھا اسی لیےترقی کا تسلسل ممکن نہ ہوسکا۔

فلیپ آگھیوں اور پیٹرہووٹ نے ماڈل تیار کیا، تخلیقی تباہی سے پائیدارترقی کے نظریے پر انھیں انعام دیا گیا۔

انعامی رقم 1 کروڑ 10 لاکھ سویڈش کراؤن یعنی 12 لاکھ امریکی ڈالرز تینوں میں تقسیم ہوگی، امریکی پروفیسرموکیئر کو انعام کا نصف حصہ جبکہ بقیہ آگھیوں اور ہووٹ میں تقسیم ہوگا۔

نوبل انعام جیتنے کی خبر کیسے ملی؟ سائنسدان کا اپنا اصول بدلنے سے انکار؟ دلچسپ روداد

spot_imgspot_img