spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ امین گنڈا پور کے استعفے پر اعتراض لگا دیا

پشاور : (13 اکتوبر 2025) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر اعتراض لگا دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کا خط علی امین گنڈاپور کو موصول ہوگیا۔

علی امین گنڈا پورکے 2 مبینہ استعفے گورنر ہاؤس کو موصول ہوئے، دونوں استعفوں پر دستخط مختلف اور غیر مشابہ قرار دیے گئے ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے وزیراعلیٰ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
ان کو 15 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کیا گیا ہے۔

 Gandapur's resignation

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ معاملہ آئین پاکستان کے مطابق طے کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا اس وقت شہر سے باہر ہیں، 15 اکتوبر کو واپسی متوقع ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا خط سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کردیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی کی جانب سے جاری کردہ خط کے بعد آج نئے قائد ایوان کا انتخاب مشکوک ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں : سہیل آفریدی گنڈا پور سے دو ہاتھ آگے ہے، کامران مرتضیٰ

اسلام آباد : جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے علی امین گنڈا پور کے استعفے میں قانونی نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی گنڈا پور سے دو ہاتھ آگے ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ غائب ہے اور استعفے میں دو قانونی نقائص ہیں، آئینی تقاضوں کے مطابق ان کا استعفیٰ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

جے یو آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ علی امین کے استعفے میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کا ذکر کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی پارٹی کے سربراہ تو نہیں ہیں۔

گورنر کے پی کا استعفے پر اعتراض : علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا

spot_imgspot_img