spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بھارت اس بار ان شااللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ھوگا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فوجی و سیاسی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دے دیا۔

سناجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس بار بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی و سیاسی قیادت کے بیانات اپنی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے، گزشتہ تنازع میں نتیجہ0-6 رہا جس سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ مئی میں بدترین شکست کے بعد بھارت میں عوامی رائے حکومت کے خلاف ہوئی، مودی اور اس کا ٹولہ اپنی ساکھ کھو بیٹھا، جس کا دباؤ لیڈر شپ کے بیانات سے ظاہر ہورہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پر قائم ہوا ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، بھارت نے اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور ان شااللہ پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں : بھارت نے نیا ڈرامہ کیا تو پاکستان کا ردعمل تباہ کن ہوگا، آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ اس سے قبل افواج پاکستان نے بھی بھارتی سیکیورٹی اسٹیلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نیا ڈرامہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کا ردعمل تباہ ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، متنبہ کرتے ہیں اگر کوئی ایڈونچر کیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ہرزہ سرائی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، بھارت کئی دہائیوں سے مظلومیت کا کارڈ کھیل رہا ہے۔

spot_imgspot_img