spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

فلپائن : 6.9 شدت کا خوفناک زلزلہ، 27 ہلاک، عمارتیں زمین بوس

منیلا : فلپائن میں آنے والے 6 اعشاریہ 9 شدت کے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 27 تک جا پہچی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث باسکٹ بال میچ کے دوران اسپورٹس کمپلیکس گرگیا، 27 افراد ہلاک جبکہ 140 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا قوی امکان ہے۔

زلزلے کے بعد شہروں کی بجلی منقطع ہوگئی اور کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، جن میں ایک سو سال سے زائد پرانا چرچ بھی شامل ہے۔

رات دس بجے آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز فلپائن کے علاقے پالمپون کے مغرب میں تھا، زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تعلیمی اداروں کی عمارتیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

ایک امریکی اخبار نے فلپائنی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں 4 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، اس کے علاوہ 3 سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متاثرہ علاقے میں 6 پلوں اور ایک سڑک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

زلزلے کے متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سب سے طاقتور 6 شدت کا تھا۔ تاہم اس زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔

spot_imgspot_img