spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ڈجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ سے متعلق اسٹیٹ بینک وضاحت

کراچی: ڈجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ سے متعلق وضاحت اسٹیٹ بینک نے وضاحت پیش کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تمام ڈجیٹل فنڈز ٹرانسفر ریئل ٹائم بنیاد پر ہوتے ہیں، رقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں فوراً منتقل ہو جاتی ہیں، 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کا اطلاق صرف وصول رقوم کے استعمال یا رقم کےاخراج پر ہوتا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے کہا کہ برانچ لیس بینکنگ والٹس / اکاؤنٹس میں رقوم فوراً منتقل ہو جاتی ہیں، قوم کا اخراج یا آن لائن خریداری، موبائل ٹاپ اپس 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے بعد ہی ممکن ہوسکتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ شرط اپریل 2023 میں متعارف کرائی گئی تھی، برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کےلیے صارف کی ضروری مستعدی کے تقاضے نسبتاً سادہ ہیں۔

دھوکا دہی پر مبنی لین دین کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ سے صارفین مشکوک یا جعلی لین دین کی بروقت اطلاع دے سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے جاری کردہ کولنگ پیریڈ کی ہدایات مؤثر طور پر کام کر رہی ہیں۔

spot_imgspot_img