spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’بنگلادیش ٹیم نے ہم سے بھی برُی بیٹنگ کی، اس لیے ہار گئی‘

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے کہا ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان سے بھی زیادہ برُی بیٹنگ کی اس لیے ہار گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر حمید نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف میچ جیتے ہیں لیکن غلطیاں درست کرنی پڑیں گی اور بنگلادیش بُری بیٹنگ کی وجہ سے جیت نہ سکی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے شروع کے اوورز میں بہترین بالنگ کی، ہماری بیٹنگ لائن میں پریشر سنبھالنے کی صلاحیت نہیں ہے، صائم ایوب دلیر ہے لیکن نظر آرہاتھا وہ دباو میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ بابراعظم ابھی بھی بہترین بلے باز ہیں، بھارت کےخلاف میچ ہونے تھے  تومضبوط بیٹنگ لائن کیوں نہیں بنائی۔

پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ کوچ اس کو بنایا ہے جو پیراشوٹ کے ذریعے آیا، جس نے کبھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کو صورت حال سنبھالنی نہیں آتی وہ ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ پہلی بار ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا، چاہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف جیت کی ہیٹ ٹرک نہ کرے، بیٹرز کو اپنی شاٹ سلیکشن کو دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے میچ میں کچھ غلطیاں کیں، فائنل میں بھارت کے ساتھ میچ مختلف اور مشکل ہوگا، شاہین آفریدی کی جانب سے شروع میں وکٹیں لینا ضروری تھا۔

spot_imgspot_img