spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

حسین طلعت ٹیم میں نہ ہوتے تو کیا ہوتا ؟ محمد حفیظ نے بتا دیا

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اگر سری لنکا کے خلاف ٹیم میں حسین طلعت نہ ہوتا تو پاکستان میچ ہار چکا ہوتا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے حسین طلعت کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی اسے دیکھا وہ 30 سے 26 گیندوں پر نصف سنچری کرلیتا ہے، اس بار اس نے 30 پر 32 رنز کیے، اگر غور کیا جائے تو وہ 70 یا سو کے برابر ہیں، کیونکہ وہ جس کنڈیشن اور پوزیشن پر کھیل رہا تھا وہ بہت خطرناک تھی۔

ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے بتایا کہ آج اس نے موقع کی مناسبت سے بیٹنگ کی تھی، اس نے بتادیا کہ کھیلنا کسے کہتے ہیں؟ حسین طلعت نے خود کو پاکستان کا میچ ونر ثابت کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی بھی بیٹر کو دیکھ لیں وہ بالر کا ہاتھ نہیں دیکھتا جب بال اس کے ہاتھ سے نکل کر لینتھ پر لگتا ہے تب ہم اسے پِک کرتے ہیں اور تب تک دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ لیکن آپ نے دیکھا کہ حسین طلعت نے موقع کی مناسبت سے بیٹنگ کی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں سلیکشن کا معیار زیادہ سے زیادہ رنز ہیں امپکیٹ نہیں، بہرحال جس مقصد کے لیے حسین طلعت کو کھلایا گیا تھا اس نے وہ مکمل کر دکھایا۔

spot_imgspot_img