spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : میمن گوٹھ میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کیس میں نیا موڑ

کراچی : میمن گوٹھ کراچی میں خواجہ سراؤں کے تہرے قتل کی تفتیش کے دوران نیا انکشاف ہوا ہے، خواجہ سرا قرار دیے گئے تین مقتولین میں سے ایک مقتول مرد نکلا۔

مقتول جیئل اجن خواجہ سرا نہیں تھا بلکہ وہ ایم اے پاس خیرپور کے علاقے بوزدار وڈا کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا، جس کی 7سال قبل شادی ہوئی تھی۔

قتل کے افسوسناک واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، میمن گوٹھ میں ویران مقام سے تینوں لاشیں ملی تھیں۔

ابتدائی تفتیش میں تینوں مقتولین کو خواجہ سرا قرار دیا گیا تھا جبکہ ان میں سے ایک مرد شادی شدہ اور صاحب اولاد ہے۔

نامعلوم ملزمان نے تینوں کو بہت قریب سےگولیاں ماریں، مقتولین میں دو خواجہ سرا تھے، ان کی شناخت الیکس عرف عینی اور اسماء کے ناموں سے ہوئی ہیں، دونوں خواجہ سرا صفورہ اور بلاول گوٹھ کے رہائشی تھے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے دو خول ملے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لے کر پولیس حکام کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ جاوید ابڑو نے کہا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جائے وقوعہ ویران مقام ہے یہاں گولیوں کے مزید خول تلاش کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

پولیس حکام کے مطابق ایسا بھی لگتا ہے کہ خواجہ سرا سڑک کنارے لفٹ کیلیے کھڑے ہوں اور کوئی فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ جولائی میں پشاور کے علاقے تہکال میں نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ سرا کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا، تہکال پلازہ کے ایک کمرے سے مقتول کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

spot_imgspot_img