پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ نے سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ نے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو سیاسی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل ٹرائل کیا، مقدمے میں 51 ملزم نامزد کیے گئے۔ 21 ملزمان کو بری کردیا گیا۔
یہ پڑھیں: خدیجہ شاہ نے ایف آئی اے کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 12 ملزمان کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا، خدیجہ شاہ سمیت 18 ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اے ٹی سی کا 9 ستمبر کو سزا دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی ٰخان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔دیگر ملزموں کی ضمانت درخواستوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔



