spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’’تمھاری باری بھی آئے گی‘‘ اسرائیل نے حوثیوں کے رہنما کو بھی دھمکی دے دی

تل ابیب (20 ستمبر 2025): اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن میں حوثی کے رہنما عبدالملک الحوثی کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تمھاری باری بھی آئے گی۔‘‘

ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعے کے روز یمن کے حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کو قتل کرنے اور یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیل کا جھنڈا لہرانے کی دھمکی دی ہے۔

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عبدالملک الحوثی کو اپنی حکومت کے دیگر ارکان سے ملاقات کے لیے دوسری دنیا بھیجا جائے گا اور صنعا میں حوثیوں کے جھنڈے پر لکھے نعرے ’الموت لإسرائيل‘ کی جگہ اسرائیل کا پرچم لہرایا جائے گا۔

دنیا اسرائیل سے خوف زدہ نہ ہو: انتونیو گوتریس

اسرائیل اور یمن کے حوثیوں کے درمیان کشیدگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جب کہ ایک ڈرون نے جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنے کے بعد کئی علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔ حوثیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی اور دعویٰ کیا کہ انھوں نے اسرائیل کی جانب تین کارروائیاں کیں، جن میں میزائل اور ڈرون حملے شامل ہیں۔

spot_imgspot_img