spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ کتنی اہمیت کا حامل ہے؟

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ اس لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے کہ کسی ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سیکیورٹی ایکسپرٹ اور تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر اہم تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے بڑی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھی بہت بڑا کردار ہے، انہوں نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں فوجی سفارت کاری کو متحرک کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بظاہر ماضی کے دفاعی معاہدوں کی ہی توسیع دکھائی دیتا ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان ضرورت پڑنے پر سعودی عرب میں مقدس مقامات کے تحفظ کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

ڈاکٹر قمر چیمہ نے بتایا کہ اس کے علاوہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت میں مکمل ہم آہنگی نظر آرہی ہے، یہ دفاعی معاہدہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، جس کے اثرات 57 اسلامی ممالک کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک پر بھی پڑیں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب

ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی فوج نے جو کردار ادا کیا اس سے دنیا کو یہ پیغام گیا کہ طاقت رکھنے کے باوجود پاکستان نے بڑی کامیابی سے خطے میں امن کو بحال کیا۔

اس تمام صورتحال میں آج ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ سعودی عرب بھی یہ سمجھتا ہے کہ اگر ہم کسی ملک کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرسکتے ہیں تو وہ صرف پاکستان ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

spot_imgspot_img