spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پیرس: انٹرنیشنل ولیج آف گیسٹرونومی میں پاکستان کا رنگا رنگ پویلین توجہ کا مرکز بن گیا

(13 ستمبر 2025): پیرس میں جاری انٹرنیشنل ولیج آف گیسٹرونومی میں پاکستان کا رنگا رنگ پویلین دنیا بھر سے آئے سیکڑوں زائرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں جاری انٹرنیشنل ولیج آف گیسٹرونومی میلے میں پاکستانی روایتی کھانے، دلکش موسیقی اور خوبصورت دستکاری نے مہمانوں کو مسحور کر دیا، ذائقوں کے اس میلے میں چکن بریانی، چنا چاٹ، گلاب جامن، جلیبی اور روح افزا کو غیر ملکی مہمانوں نے بے حد پسند کیا۔

زائرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے نہ صرف مزیدار ہیں بلکہ اپنی خوشبو اور ذائقے میں بالکل منفرد ہیں، پویلین میں پیش کی گئی پاکستانی دستکاری اور ثقافتی موسیقی نے بھی سب کو پاکستان کی رنگین ثقافت سے روشناس کرایا گیا۔

یہ میگا کوزائن ایونٹ مزید دو روز تک، یعنی 14 ستمبر تک، پیرس میں جاری رہے گا، جہاں پاکستان اپنی ثقافت اور مہمان نوازی کی پہچان دنیا بھر میں اجاگر کرتا رہے گا۔

فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے اینی لاور ڈیس کامبن کی دعوت پر انٹرنیشنل ولیج آف گیسٹرونومی پیرس کا دورہ کیا، یہ پیرس میں 2016 کے بعد گیسٹرونومی کی منعقد سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر سے کھانے کی بھرپور روایات کو منانا ہے۔

spot_imgspot_img