spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستانی انجینئرز کیلیے بڑی خوشخبری، چینی کمپنیوں کیساتھ تاریخی معاہدہ طے

اسلام آباد (12 ستمبر 2025): پاکستانی انجینئرز کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کیلیے چینی کمپنیوں کے ساتھ تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران بی ٹو بی کانفرس کے دروان کیا گیا۔ معاہدے میں تھر کول بلاک 1 پاور جنریشن کمپنی، سینو سندھ ریسورسز، شنگھائی الیکٹرک انجینئرنگ کنسلٹنگ کمپنی شامل ہے۔

معاہدے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستانی انجینئرز کو عملی تربیت دی جائے گی جبکہ ان کے تبادلے اور چینی زبان سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، 5 سال میں 100 پاکستانی انجینئرز کو تھر کول منصوبے پر تربیت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے انتخابات کے نتائج

اس میں طے پایا کہ پاکستانی انجینئرز کو توانائی کے شعبے میں تربیت کیلیے چین بھیجا جائے گا، 350 ملین روپے کے خصوصی اسکالرشپ فنڈ کا قیام کیا جائے گا، پانچ سالوں میں 175 مستحق طلبہ کو اسکالرشپ دیے جائیں گے، انجینئرز کو آن لائن چینی لینگویج کا کورس کروایا جائے گا۔

چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدہ پاکستانی انجینئرز کی عملی تربیت کیلیے سنگ میل ہے، ان کو بین الاقوامی تجربے اور زبان سیکھنے کے نئے مواقع ملیں گے۔

انجینئر وسیم نذیر نے بتایا کہ معاہدہ انجینئرز کیلیے نئے کیریئر راستے کھولے گا جبکہ یہ ملک کی توانائی اور صنعتی پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

spot_imgspot_img