spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سعودی آرامکو کے اسلامی بانڈز کی فروخت میں زبردست تیزی

ابوظہبی : دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو کے اسلامی بانڈز (سکوک) کی فروخت پر سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔

کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہمسایہ ملک قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد سے سرمایہ کار کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے۔

بین الاقوامی جریدے آئی ایف آر کی رپورٹ کے مطابق آرامکو کے دو حصوں پر مشتمل اسلامی بانڈز کی بکنگ دوپہر 12:15 بجے تک 16.5 ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ گئی، جبکہ ان کی قیمتوں کے تعین بعد میں کیا جائے گا۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ خطے کی حالیہ کشیدگی نے مارکیٹ کے اعتماد پر کوئی بڑا اثر نہیں ڈالا۔

یہ بانڈ سیل ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب رواں ماہ خلیجی خطے سے بانڈز کے اجرا میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جن میں سعودی عرب کی جانب سے 5.5 ارب ڈالر کے سکوک کی فروخت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی آرامکو ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے اس لین دین پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی آرامکو کے اسلامی بانڈز وہ مالیاتی آلات ہیں جو کمپنی کی طرف سے سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں، اور ان کا مقصد سرمایہ کاروں کو قرض فراہم کرنے کا ایک ذریعہ مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اس کے بدلے میں منافع حاصل کرسکیں۔

سعودی آرامکو کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

spot_imgspot_img