spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

حیدرآباد میں 24 گھنٹے میں 280 ملی میٹر بارش ریکارڈ

حیدرآباد: 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش لطیف آباد میں ریکارڈکی گئی، جہاں 280 ملی میٹر بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد کے تعلقہ لطیف میں 280 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، تعلقہ سٹی میں 268 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تعلقہ قاسم آباد میں 185 ملی میٹر کی برسات ہوئی۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ تعلقہ دیہی میں 158 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں بھی بارشوں کے بعد بیشتر شاہراہوں، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، گولیمار میں بارش کا پانی جمع ہے۔

رضویہ، بورڈ آفس، کے ڈی اے، ناگن چورنگی اور کریلا اسٹاپ زیرآب ہیں، بارش کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لاسی گوٹھ، سکھیا گوٹھ اور دیگر گوٹھوں میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، پولیس نے بتایا کہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے 2 فیکٹریوں کی دیواریں گر گئیں۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں کو خالی کرنے کے اعلانات

spot_imgspot_img