spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان، سعودی عرب سمیت دنیا بھر کا قطر میں اسرائیلی حملے پر سخت ردعمل

پاکستان، سعودی عرب، یو اے ای اور عمان سمیت دنیا بھر کی جانب سے قطر میں اسرائیلے حملے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوحا میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی علاقے کو نشانہ بنانا سنگین اور غیرقانونی اقدام ہے، معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم نے امیرقطر، شاہی خاندان اورعوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت قطرکی خودمختاری اورسالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، قطراورفلسطینی عوام کےساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے جاری بیان میں قطر پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، دفترخارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدام قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، پاکستان قطر کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے امیرقطر حماد بن تمیم سے رابطہ کیا اور قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی، سعودی ولی عہد نے کہا کہ قطر کی سلامتی اور تحفظ کیلئےاقدامات کی حمایت کرتے ہیں، سعودی ولی عہد نے قطر کے تحفظ کیلئے ہر اقدام کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کیا۔

یواے ای کی جانب سے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیا، اماراتی مشیر انورقرقاش نے کہا کہ قطر پر حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے، متحدہ عرب امارات پوری طرح قطرکے ساتھ ہے۔

عمان نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا، عمانی حکومت نے کہا کہ قطر میں اسرائیلی کارروائی سنگین جرم ہے، اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اسرائیلی حملے کی مذمت کی، انتونیوگوتریس نے کہا کہ اسرائیلی حملے قطر کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، تمام فریقین مستقل جنگ بندی کیلئےکام کریں۔

کویت نے کہا کہ دوحا میں اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طور پر کردار ادا کرے۔

اردن نے قطر سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اردن نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت قطری عوام کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

عراق نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر حملہ اسرائیل کی بزدلانہ کارروائی ہے، عراق کی جانب سے قطر کو ہر قسم کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مالدیپ کے صدر نے اسرائیل کی دوحا پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ کیا۔

مصری ایوان صدر نے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ عالمی امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، اسرائیلی حملے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کاوشوں کو کمزور کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول اور تباہ کن ہے۔

دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارتوں پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، حملہ قطری شہریوں اور مقیم افراد کی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور سول ڈیفنس نے فوری کارروائی شروع کردی، رہائشیوں، اطراف کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، اسرائیلی لاپرواہ رویہ اور خطے کے امن سے کھلواڑ کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔

spot_imgspot_img