spot_img

ذات صلة

جمع

یوم بحریہ آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

کراچی (8 ستمبر 2025) سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8 ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

سال1965کی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔

7اور 8 ستمبر کی درمیانی شب پاک بحریہ نے بھارتی نیول بیس دوار کا پر حملہ کیا، آپریشن سو مناتھ میں پاک بحریہ کے پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان نے حصہ لیا، صرف 4 منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر بنادیا گیا، 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کردیا۔

مزید پڑھیں : پاک بحریہ کو جدید ہوور کرافٹس مل گئے

برطانیہ کی جانب سے پاک بحریہ کو جدید ہوور کرافٹس مل گئے، ہوور کرافٹس کی حوالگی کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔

اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانوی وزارت دفاع نے جدید ہوور کرافٹس پاک بحریہ کے حوالے کر دیے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ہوورکرافٹس کی حوالگی پاکستانی سمندری دفاعی صلاحیت کیلئےاہم پیشرفت ہے، ہوور کرافٹس برطانیہ کی معروف کمپنی ’گرفن میرین سپورٹ‘نے تیار کئے ہیں، ہوور کرافٹس کی تیاری کیلئے فروری 2022 میں پاک برطانیہ معاہدہ طے پایا تھا۔

spot_imgspot_img