spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

دپیکا پڈوکون کے مداح عالیہ بھٹ سے کیوں ناراض ہیں؟

ممبئی (7 ستمبر 2025): معروف بالی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کے مداح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ عالیہ بھٹ سے اپنی ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی (ہالی وڈ) میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

حال ہی میں امریکی ملبوسات کمپنی لیویز نے عالیہ بھٹ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا جس پر دپیکا پڈوکون کے مداح نالاں ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

دپیکا پڈوکون کے مداح عالیہ بھٹ پر حسد کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ ایک نے کہا: ’عالیہ بھٹ کو لے آؤ ہر جگہ۔ وہ ہر چیز کیلیے بہت بھوکی اور حسد کرتی ہیں۔ مطلب ہر جگہ اس کو گھسنا ہے۔ بھائی ہمیں سانس لینے دو ہم تھک آ گئے ہیں اس کو دیکھا دیکھ کر‘۔

عالیہ بھٹ کو آخری بار فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں دیکھا گیا تھا تاہم وہ جلد ہی وایہ آر ایف کی جاسوسی فلم ’الفا‘ میں نظر آئیں گی۔

علاوہ ازیں، وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لوو اینڈ وار‘میں بھی کام کر رہی ہیں۔ اس میں وہ اپنے شوہر اداکار رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

spot_imgspot_img