spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پنجاب کے اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے انکشافات

لاہور(7 ستمبر 2025): پنجاب میں سال 2022 اور 23  کے دوران سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے انکشافات کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے میں سولر پینلز کی چوری کے واقعات کی تحقیقات پولیس سے کرانے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق صرف راجن پور کے 50 اسکولوں سے سولر پینلز چوری 2022-23  میں ہوئے، سولر پینلز کی چوری پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، تنویر اسلم ملک نے کہا کہ جن اضلاع میں اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے ہیں، وہاں کے ڈی پی اوز کو سخت خط لکھا جائے گا۔

تنویر اسلم ملک نے کہا کہ محکمہ تعلیم کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں ہے، محکمہ ذمہ داری ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی پر ڈال رہا ہے، کمیٹی نے ہدایت کی کہ کتنے اسکولوں سے چوری اور کتنی ریکوری ہوئی؟ اس کی تحقیقات کی جائے۔

محکمہ تعلیم نے مؤقف دیا کہ سولر پینلز کی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی ہے، ایف آئی آر کے بعد کوئی ریکوری نہیں ہوئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سولر پینلز کی حفاظت میں ناکام رہی ہے۔

spot_imgspot_img