spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

لکی مروت: دہشت گردوں نے اغوا کیے گئے پولیس اہلکار کو شہید کردیا

(6 ستمبر 2025): خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے اغوا کیے گئے پولیس اہلکار زینت اللہ کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں نے اغوا کیے گئے پولیس اہلکار زینت اللہ کو شہید کردیا، اہلکار کی لاش وانڈہ فتح خان جنوبی کے قریب سڑک سے ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید سپاہی کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، دوسری جانب شکار پور مکے ٹاؤن رستم میں ایس ایچ او کے گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایس ایچ او نور مصطفیٰ مغل کے گھر کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے واقعے میں اہلِ خانہ محفوظ رہے، حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ اگست میں لکی مروت گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی اور تشدد کا گڑھ رہا ہے، اور حالیہ مہینوں میں مقامی امن کمیٹیوں کی کوششوں کے باوجود دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل لکی مروت میں دہشت گردوں نے حملوں کی ایک لہر میں 3 فوجی جوانوں اور ایک خاتون کو شہید جبکہ 2 فوجیوں سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

spot_imgspot_img