spot_img

ذات صلة

جمع

امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر آگئی

واشنگٹن: امریکا نے 6 ممالک کے تارکین وطن کے...

18 ماہ کا بچہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

(12 جولائی 2026): بھارتی ریاست کیرالا میں 18 ماہ...

اننیا پانڈے نے ومبلڈن میں شرکت کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے ومبلڈن...

ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ، ڈاکٹر اپنے بھائی کی جگہ امتحان دیتے پکڑا گیا

کراچی: ایف آئی اے کے بھرتی ٹیسٹ میں ڈاکٹر...

انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی

انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں ٹی 20 میچ میں 56 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے جیت لی ہے۔

روز باؤل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے 258 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناسکی،  پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ایشان کشن کے 35 گیندوں پر 56 رنز رائیگاں گئے جبکہ تلک ورما کی 25 گیندوں پر 53 رنز اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

بھارت نے ویبھو سوریا ونشی کی جگہ سنجو سیمن کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا، سنجو سیمسن 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عادل رشید نے دو، لیام ڈاؤسن، جوش ٹونگے اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 257 رنز بنائے تھے جوز بٹلر اور کپتان ہیری بروک نے 233 رنز کی شاندار شراکت قائم کی،  بٹلر نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ہیری بروک 95 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی طرف سے شیوم دوبے نے ایک اوور میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرشنا نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

spot_imgspot_img