اسلام آباد (3 جولائی 2026): وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے آئندہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آئندہ ایک دو ہفتے میں پیٹرول کی قیمت کم ہوگی، ابھی جو امریکا اور ایران میں مذاکرات ہوئے ہیں اس سے یہ لگ رہا ہے کہ 60 دن تک تیل کی قیمتیں نیچے رہیں گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تیل کمپنیاں حکومت کو بلیک میل نہیں کر سکتیں اور نہ کیا ہے، انہوں نے حکومت کے ساتھ تعاون بھی کیا ہے، پاکستان کے کسی پیٹرول پمپ پر بحران یا کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔



