افغانستان میں ڈومیسٹک میچ کے دوران رحمان اللہ گرباز کا کیپ مداح چھین کر بھاگ ہوگیا۔
افغانستان کے رحمت ولی مسرور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈومیسٹک میچ کھیلا گیا جہاں 15000 کے لگ بھگ تماشائی موجود تھے اور گراؤنڈ شائقین سے بھرا پڑا تھا۔
ڈومیسٹک میچ مس عینک نائٹس اور بینڈ امیر ڈریگن کے مابین کھیلا گیا۔
! ️
An incredible atmosphere at the Rahmat Wali Masroor National Cricket Ground as more than 15,000 passionate fans pack the stands for the Friday showdown between the Mis-e-Ainak Knights and the Band-e-Amir Dragons.
Khost is living… pic.twitter.com/QtMfsXsHls
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) July 3, 2026
تاہم میچ کے دوران ایک مضحکہ خیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپنر بیٹر گرباز فیلڈنگ کررہے ہیں اسی دوران مداح اسٹیڈیم میں داخل ہوتا ہے اور رحمان اللہ گرباز کے سر سے کیپ چھین کر بھاگ جاتا ہے۔
مداح کے پیچھے سیکیورٹی اہلکار بھی بھاگا تاکہ اسے پکڑ کر کیپ واپس دلوا سکے لیکن مداح اس کے ہاتھ نہ آیا اور باؤنڈری کے پاس جاکر جشن بھی منانے لگا پھر اسٹینڈ میں جاکر بیٹھ گیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ رحمان اللہ گرباز کا شمار افغانستان کے جارح مزاج اوپنر بیٹر میں ہوتا ہے اور وہ اپنی شاندار اننگز سے افغانستان کو کئی میچز بھی جتوا چکے ہیں۔



