کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے آئی سی سی نے اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کا جرمانہ عائد کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق انگلینڈ نے 12اوورز کم کرائے جس پر انگلش کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ساتھ ہی انگلینڈ کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 12پوائنٹس بھی کٹ گئے۔
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ 253رنزسےجیت کر سیریز 1-1سے برابر کر دی ہے۔
اس تادیبی کارروائی کے بعد انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اسٹینڈنگ میں 38 پوائنٹس پر ہے اور وہ 7 ویں نمبر پر رہے گی۔
یہ پابندی ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نے لگائی۔



